1 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت پر مبنی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد اس ملک کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مدینہ منورہ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیۓ ہیں۔

ابنا: مدینہ منورہ کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے گشتی دستے دکھائي دے رہے ہیں جبکہ مسجد نبوی اور رہائشی علاقوں کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی گئي ہے۔

چیک پوسٹوں پر زائرین خصاصا خواتین زائرین کی تلاشی لی جارہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سعودی عرب کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ عبداللہ بن عبدالعزیز جسمانی حالت بگڑنے کے بعد کوما میں چلے گۓ ہیں اور ان کے خصوصی امریکی معالج کے بقول ان کی برین ڈیتھ [ Brain death ] واقع ہوچکی ہے ۔

بہت سے ذرائع اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے ذرائع مسئلے کی حساسیت اور اس کے منفی نتائج کے پیش نظر اس سلسلے میں کوئی خبر نشر نہیں کر رہے ہیں۔....... /169